فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سالانہ مجالس عزا یکم محرم تا 10محرم الحرام 2026 بسلسلہ شہادت نواسہ رسول ۖ ‘جگر گوشہ بتول ‘علی کے نورعین حضرت امام حسین بمقام مرکزی مسجد و امام بارگاہ آستانہ حیدر کرار ستیانہ روڈ غازی آباد نزد سلیمی چوک فیصل آباد منعقد ہو نگی اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی آف کراچی’ ذاکر اہلبیت محسن عباسی جھنڈوی خصوصی خطاب فرمائیں گے نعت خوان قاری احتشام الحق حسینی شریک ہونگے ۔ مجالس عزا یکم محرم الحرام تا 9محرم الحرام بعد از نماز عشا (9بجے رات ) شروع ہوگی ۔ 6محرم جھولا حضرت علی اصغر برآمد ہوگا ‘7محرم مہندی حضرت قاسم برآمد ہوگی ‘8محرم علم حضرت غازی عباس برآمد ہوگا ۔ 10محرم مجلس عزا صبح 11بجے شروع ہوگی اختتام مجلس شبیہہ ذوالجناح و تعزیہ برآمد ہوگا ۔1بجے اعجا ز سویٹس کے سامنے نماز ظہرین ادا کی جائے گی ۔2بجے دن مجلس عزا چوک جھال خانوآنہ منعقد ہو گی مولانا حیات عباس نجفی آف کراچی خطاب فرمائیں گے ۔ اختتام جلوس یوم عاشورہ مجلس عزا شام غریباں 7-30بجے آستانہ حیدر کرار میں منعقد ہوگی ۔ سید اسلم حسین نقوی صدر ‘سید دلشاد حسین بخاری جنرل سیکرٹری و اراکین انجمن مسجد و مرکزی امام بارگاہ آستانہ حیدر کرار ستیانہ روڈ کی مومنین اور ماتمی حضرات سے شرکت کی اپیل ہے ۔




