فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان 5شہریوں سے اڑھائی کروڑ ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ برائلر مرغیوں کی خوراک کا کاروبار کرنیوالے وحید اسلم نے ساہیانوالہ پولیس کو بتایا کہ ملزم یوسف نے مختلف اوقات میں 84لاکھ کی خوراک حاصل کی، بعدازں مال کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ سول لائن پولیس کو درخواست گزارنے والے شہری اسلم کا کہنا ہے کہ ملزم طلحہ نے 50لاکھ لیکر بدلے میں چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔ پیپلزکالونی کے عدنان کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 45لاکھ کی رقم لیکر منافع دیانہ رقم واپس کی۔ رضاآباد کے نسیم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم ابرار نے 38لاکھ کا مال لیکر بدلے میں بوگس چیک تھما دیا اور چک جھمرہ کے بلاول کا کہنا ہے کہ ملزم علی نے کاروبار کیلئے 20لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔




