فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید 44وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، موٹرسائیکل چور متعدد شہریوں کو پید ل کر گئے، جبکہ خاتون نے شور مچا کر عزت بچا لی، شادی شدہ خاتون لاکھوں سمیٹ کربچوں سمیت آشنا کیساتھ فرار، دو خواتین اور نوجوان اغوائ، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے غلام عباس نے بتایا کہ اوباش ملزم شا ہ زیب نے گھر میں داخل ہو کر اس کی اہلیہ (ز) کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، ٹھیکری والا کے علاقہ 274ج ب کے احسان الحق نے بتایا کہ اس کی دو ماہ قبل 4لاکھ 80ہزار کی کمیٹی نکلی تھی، اہلیہ کے پاس رقم رکھوائی تھی تو وہ 4بچوں ابراہیم، دانش، مبشرہ اور ملائکہ کو لیکر رقم سمیت فرار ہو گئی، ملت ٹائون کے علاقہ 197ر۔ب کی شازیہ کی بیٹی (الف) کو اوباش ملزم حیدر اور سفیان ٹائون کی آسیہ کی بیٹی (ش) کو ملزمان سجاول وغیرہ نے اغواء کر لیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ مزمل نے بتایا کہ اس کا بھائی مدثر گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، جبکہ سول ہسپتال کے قریب شاکر سے فون، اکبر آباد کے شہزاد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کینال روڈ پر شوکت سے5ہزار و فون، نعمت کالونی کے قریب اسحاق سے نقدی وفون، 199ر۔ب کے زبیر سے16ہزار وفون، 8 ج ب کے عبدالوہاب کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 63ج ب کے اعظم کے گھر سے بکرے چوری،70ج ب کے نواب سے نقدی وفون، 261ر۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 267ر۔ب کے اعظم کی دکان سے قیمتی سامان چوری، راجباہ روڈ پر فیصل سے رکشہ چھین لیا، رسالے والا کے عمر حیات کی حویلی سے 5بکرے چوری، جھنگ روڈ پر عمر سے بیگ چھین لیا، سبزی منڈی کے قریب شکیل سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 77گ ب کے قریب طلحہ سے موٹرسائیکل چھین لی، 105گ ب کے طلحہ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 33گ ب کے وقار سے 52ہزار وفون چھین لیا، 432گ ب کے محمد امین کے گھر کا صفایا کر دیا، کنجوانی کے قریب یونس سے نقدی وفون چھین لیا، 214گ ب کے آصف سے 55ہزار وفون، زرعی یونیورسٹی کے قریب محمدعبداللہ سے فون چھین لیا، جمیل ٹائون سے احمد سے 30ہزار وفون، محلہ صادق آباد کے قربان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، صدیق آباد کے قریب بلال سے 80ہزار’ فون’ 145 گ ب کے عباس سے 45سو روپے’ فون’ سمندری روڈ پر خیام علی سے 55ہزار’ فون’ محلہ امجد آباد کے فیصل سے 15ہزار’ فون’ لیاقت ٹائون کے قریب یٰسین سے سوا لاکھ لوٹ لیے’ ماموں کانجن کے علاقہ کمالیہ روڈ پر سابقہ کونسلر چوہدری بنیابین جٹ کے بھانجے محمد منیب سے موٹر سائیکل چھین لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد منیب اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیرے پر جارہا تھا کہ کمالیہ روڈ پر تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر اسے روک کر اس سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ دوسری واردات چک490گ ب کی حدود میں 493گ ب کے رہائشی اسامہ جٹ سے ہوئی جہاں اس سے ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر80ہزار روپے چھین لئے’ اسامہ چک491گ ب سے اپنے گائوں493اوڈانوالا جارہا تھا کہ490گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ستیانہ روڈ پر نعمان’ گٹ والا پارک سے رضا’ نگہبان پورہ کے محسن’ عثمان ٹائون کے طارق’ 275 ج ب کے ناصر’ سرسید ٹائون کے شاہ محمد’ گجر بستی کے اختر’ 64 گ ب کے اشرف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔




