حالات کے ستائے نوجوان نے خودکشی کرلی’ سیڑھیوں سے گر کر شہری جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جبکہ سیڑھیوں سے گر کر شہری زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں،بتایا جا رہا ہے کہ سمندری کے رہائشی عبدالرحمن ولد مختار کچھ عرصہ سے بے روزگار تھا جس کی وجہ سے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کی لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ جڑانوالہ روڈ209ر۔ب کا پچاس سالہ جاوید ولد یوسف سیڑھاں اترتے ہوئے فرش پر گر پڑا ،سر میں شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں