PFA کا چھاپہ’ ملاوٹی دیسی گھی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصبہ تاندلیانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر ملاوٹی دیسی گھی تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں ملاوٹی دیسی گھی قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور یونٹ مالک گلزار کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر حطیم جبران گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قصبہ تاندلیانوالہ میں دیسی گھی تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور فریزر میں ذخیرہ دیسی گھی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا تو وہ ملاوٹی اور مضرصحت پایا گیا جس پر یونٹ مالک گلزار کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں ملاوٹی دیسی گھی قبضہ میں لیکر تلف کر کے یونٹ کو سیل کر دیا۔ مذکورہ دیسی گھی کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں