کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں

لاہور(بیورو چیف)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا ء کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے اور اسے 400لیٹر سے کم کرکے 200لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وفاقی وزرا کی مراعات اور سہولتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔موجودہ پالیسی کے تحت وفاقی وزرا ء کے لیے اضافی مراعات کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں