ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شہریوں کو آلودگی سے بچانے کیلئے اہم منصوبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا فیصل آباد کے زیر انتظام ڈینیڈا کی فنڈنگ سے جاری میگا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شہریوں کو آلودگی سے بچانے کیلئے سنگ میل قرار دیدیا گیا۔اس ضمن میں میگا پراجیکٹ کی اب تک پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایمپیکٹ فنڈ ڈنمارک / ڈینیڈا ڈونر مسٹر جیکب اور مسز سٹائن نے فیصل آباد کا دورہ کیا جہا ں پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اویس جمال نے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچنے پر ڈنمارک ڈونر کا استقبال کیا اور انہیں پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔مسٹر جیکب نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کے کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور واسا افسران کے ساتھ ملاقات کی اور میگا پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کو چیک کرتے ہوئے پراجیکٹ کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور پراجیکٹ پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کرانے پر پنجاب حکومت اور واسا فیصل آباد کے اقدامات کو سراہا۔ ڈینیڈا ڈونر مسٹر جیکب اور مسز سٹائن نے مکوانہ میں اے ایف ڈی کے تعاون سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کا بھی وزٹ کیا اور انہوں نے واسا فیصل آباد کے مختلف ڈونرز کے ساتھ میگا پراجیکٹس مکمل کرنے کی کیپسٹی اور فنڈز کے بہترین، شفاف استعمال اور بعد از تکمیل آپریشنز امور پر دسترس کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈینیڈا ڈونرز نے مستقبل میں بھی واسا فیصل آباد کے ساتھ مزید پراجیکٹ پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں