جڑانوالہ (نامہ نگار) ستیانہ میں مبینہ بھتہ دینے سے انکار اور گاڑی کو نقصان پہنچانے پر تاجر برادری کا تاندلیانوالہ روڈ بلاک کرکے احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود میں مبینہ بھتہ دینے سے انکار اور گاڑی کو نقصان پہنچانے پر تاجر برادری نے ستیانہ تاندلیانوالہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی احتجاج کے دوران ستیانہ میں لاہور شاپنگ مال کے مالک سیٹھ وقار نے موقف اختیار کیا کہ محمود گارڈن میں مبینہ بھتہ دینے سے انکار پر ملزمان نے انکی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور مبینہ طور پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھکمیاں دیں ہے ستیانہ میں مبینہ بھتہ خوری کے واقعات پر تاجر برادری نے تقریباً 1گھنٹے سے زائد تک ستیانہ تاندلیانوالہ روڈ بند رکھا جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مبینہ بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ساجد محمود سوہل نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین داہانی کروائی کہ مبینہ بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے اور تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گئے۔




