FCCIمیں انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس فیصل اباد فاطمہ وومن کانفرنس ہال میں انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کی جبکہ مہمان خصوصی عاصم منیر وائس چیئرمین چیمبر آف کامرس تھے اور اس اجلاس میں شرکاء 10این جی اوز،سابقہ چیئرمین یونین کونسل،سابقہ ایم پی اے،انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی و دیگر موجود تھے۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے بتایا کہ 26 جون کو عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر نوجوان نسل کی آگاہی کے لئے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی اس ریلی میں سکولز کالجز سمیت شہر بھر کی سماجی تنظمیوں کے عہدیداروں و اراکین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تاکہ معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں کہا کہ منشیات موت ہے جس کے استعمال سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے واک کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرکے انہیں محفوظ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں