فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) SHOتھانہ رضا آباد سفیان بٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیس لائن گلی نمبر23رضآ آباد میں بدنام زمانہ جواری ذکاء اللہ عرف کوڈو کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو حراست میں لیا تو جواریوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ساتھی کو چھڑا لیا اور کافی دیر تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا، تاہم پولیس نے تین جواریوں کو حراست میں لیکر کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفاعت کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے جواریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او نے پولیس کی نفری کے ہمراہ بیس لائن رضا آباد گلی نمبر23میں ذکاء اللہ عرف کوڈو کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا تو جواریوں میں بھگڈر مچ گئی تاہم پولیس نے رانا محفوظ عرف فوجی، غلام مصطفی اور اسلم کو حراست میں لے لیا تو جواریوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور پکڑے جانے والے ساتھیوں کو چھڑا کر قریبی فیکٹری میں چھپ گئے تاہم پولیس پارٹی جواریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے،علاقہ کافی دیر تک میدان جنگ بنا رہا جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دوبارہ اسلم ، غلام مصطفی اور علی حمزہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اڈے کا مالک ذکاء اللہ عرف کوڈو ، محفوظ فوجی سمیت 10ساتھی موقع سے فرار ہو گئے




