دوستوں نے بیماری میں خیال رکھا بھلا نہیں پائوں گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں جس نے مجھے میجرآپریشن کے بعد صحتیاب کیا اور آج میں ایک مرتبہ پھر اپنے ساتھیوں میں موجود ہوں’ اچھے او ربرے دن زندگی کا حصہ ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ انہی ایام میں اچھے اور مخلص دوستوں کا پتہ چلتا ہے اور میں خوش قسمت ہوں جسے آپ جیسے محبت کرنے والے دوست ملے’ آپ دوستوں نے بیماری کے ایام میں جس طرح میرا خیال رکھا وہ لائق تحسین ہے جسے میں کبھی نہیں بھلا پائوں گا’ اس موقع پر انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر حاجی احسان الحق’ وائس چیئرمین قیصر سیٹھی’ حفیظ الرحمن’ سعید نیاز احمد’ شیخ عابد برہان’وقاص احمد’ شیخ کاظم’ محمد خان’محمد آصف باری’ مولوی ارشد’ عبدالحق’ شہباز گل بٹ’ مرزا شہباز احمد’ عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم و دیگر تاجروں نے کہا کہ آفتاب بٹ ریلوے روڈ کے دکانداروں کی 1122 ہے’ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے آفتاب بٹ صحت و شفا کاملہ عطا فرمائی’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و مان میں رکھے’ تندرستی ‘ خوشیوں اور برکتوں سے نوازے اور ان کا سایہ ان کے بچوں اور اہل خانہ پر ہمیشہ قائم رکھے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی کوئی مشکل آئی آفتاب بٹ نے ہمیشہ ہماری دلجوئی کی اور مسائل کو حل کر کے دم لیا’ انہوں نے کبھی اپنی صحت کی پروا نہیں کی اور اپنی تمام تر توانائیاں مارکیٹ کے دکانداروں کے مسائل کے حل میں صرف کیں’ آج ہم نے ان کا استقبال کر کے’ انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اور مٹھائی تقسیم کر کے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ وہی کچھ واپس کیا ہے جو مشکل وقت میں آفتاب بٹ ہمیں محبتیں دیتے ہیں’ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی صحت والی زندگی دے اور یہ اسی طرح تاجروں کی خدمت کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں