گوجرہ ( نامہ نگار) مویشیو ں کیلئے چارہ تیار کرتے ہوئے الیکڑک مشین میں آ کرنو جوا ن کے دونو ںبازو کٹ گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 415 ج ب چندرکے کا نوجوا ن صا بر اپنے مویشیو ں کیلئے الیکٹرک مشین پر چارہ تیار کر رہا تھا کہ اسکا بازو مشین میں آ گیا جس نے دوسرے بازو سے نکا لنے کی کوشش کی تو دوسرا بازو بھی مشین میں پھنس گیا اور اس طرح اسکے دونو ں بازو کٹ گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں پر اسکی حالت نازک بیا ن کی جا تی ہے ۔




