ٹوکیو (سپورٹس نیوز)جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی برقرار رکھا۔تفصیلات کیمطابق کھیلوں کے مقابلوں میں جاپانی شائقین میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اس سلسلے میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ڈیلاس اسٹیڈیم آرلنگٹن میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد بھی جاپانی شائقین نے صفائی کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔جاپانی شائقین نے اپنے اس اقدام کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافت ہے، میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کو عزت دینے کے برابر ہے۔




