سنگاپور(سپورٹس نیوز)اے سی سی مینز چیلنجر کپ میں ویزا تنازع نے پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔سنگاپور میں جاری اے سی سی مینز چیلنجر کپ میں کمبوڈیا کی کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب وہ مکمل ٹیم میدان میں اتارنے میں ناکام رہی جس کے نتیجے میں اسے اپنے تمام میچز سے دستبردار ہونا پڑا۔ٹورنامنٹ حکام کے مطابق کمبوڈیا کے تین کھلاڑیوں کو سنگاپور پہنچنے پر ویزا نہ مل سکا تھا جبکہ ایک اور کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔




