نیویارک(سپورٹس نیوز)امریکا میں باسکٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں ہونے والے جشن میں ہنگامہ آرائی کے دوران ورلڈ کپ کی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی ،ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مین ہیٹن میں این بی اے ایونٹ میں نیویارک نِکس کی طرف سے حریف ٹیم کو شکست دینے کے بعد اس کے حامیوں کی طرف سے سڑکوں پر نکل کر جشن منانے کے دوران پیش آیا۔ جشن میں شریک لوگوں نے آتش بازی کی اور نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تاہم اس دوران ہی صورت حال خراب ہونا شروع ہوئی اور افراتفری پھیلنے کے بعد ورلڈ کپ کے شائقین کو لے جانے والی ایک بس کو آگ لگ گئی ،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آگ لگا دی گئی۔اسی طرح ایک نوجوان گولی لگنے سے بھی زخمی ہوا۔




