شوگر کا مرض حسد کی وجہ سے بڑھ رہا ہے’ افتخار ٹھاکر

لاہور (شوبز نیوز) معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ذیابیطس (شوگر) کا مرض حسد کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعوی کیا کہ حسد کی وجہ سے شوگر کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی انسان کی نیت خراب ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن میرے خیال میں چالیس فیصد شوگر کے مریض شاید حسد کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں