جلوسوں کے روٹس کا جائزہ

جڑانوالہ (نامہ نگار) محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورایہ کی قیادت میں محرم الحرام میں کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران،پولیس،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔وفد نے جلوسوں کے مقررہ راستوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی،صفائی ستھرائی، لائٹ،تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔مختلف مقامات پر نصب جاروٹ (بیریئرز) اور حفاظتی انتظامات کو بھی چیک کیا گیا تاکہ عزاداران کو ہر ممکن محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔شہری حلقوں اور امن کمیٹی کے ارکان نے فرض شناس، متحرک اور عوام دوست آفیسر رنگزیب گورایہ کی محرم الحرام کے حوالے سے ذاتی نگرانی اور موثر انتظامی اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں جڑانوالہ میں محرم الحرام کے تمام پروگرام امن و امان اور بھائی چارے کی فضا میں مکمل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں