گوجرہ ( نامہ نگار) نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھریا ں مار کر شدید زخمی کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 371 ج ب کے ذیشا ن سرور کا چھوٹا بھا ئی بلا ل سرور جو کہ نشہ کا عادی بیا ن کیا جاتا ہے جس نے گھر سے نشہ کیلئے پیسے مانگے تو دونوں بھا ئیو ں کے درمیا ن جھگڑا ہو گیا جس پر بلا ل سرور نے چھری سے حملہ کرکے ذیشا ن سرور کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا شد ید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔




