لاہور (بیوروچیف) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ 21جون کو اس سال محرم الحرام کے تقدس و احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی سادگی اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔تمام اضلاع میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصالِ ثواب، ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی کارکنان اور عہدیداران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، عوامی حقوق اور ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔




