تار چوری کے الزام میں4بچوں کے باپ کو قتل کرنیوالے3ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تار چوری کے الزام میں چار بچوں کے باپ کو اغواء کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد سے ہلاک کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل 66 ج ب اسلام پورہ میں بااثر ملزم ملک علی عرف دانی وغیرہ نے 44سالہ محنت کش محمد اشرف ولد سلیمان کو گھر سے اغواء کر کے ڈیرہ پر لے گئے کہ اس نے انکی بجلی کی تار کاٹ کر چوری کی ہے اور ڈیرہ پر لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی تو ملزمان نے قتل کو چھپانے کیلئے نعش کو 219 رب نزد پیراڈائز فارم ہائوس کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں مقتول کی اہلیہ بانو پروین کو کسی نے اطلاع دے کر اشرف کی نعش ویرانے میں پڑی ہے تو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقتولہ کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ایس ایچ او نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین ملزمان یونس’ راشد اور سعد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں