جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ گوگیرہ برانچ نہر میں چک نمبر 56 گ ب کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 58 گ ب نہر گوگیرہ برانچ میں لاش تیر رہی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے تھانہ صدر پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ہے پولیس نے لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




