فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان نے خاتون سمیت 5شہریوں کے سوا پانچ کروڑ روپے ہتھیا لئے’ رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے راحت رشید نے بتایا کہ اس کے واقف کار پراپرٹی ڈیلر احمد نے بتایا کہ گوجرہ روڈ پر اچھی لوکیشن میں 20کنال 13مرلے کا پلاٹ ہے، اس نے چکنی چپڑی باتیں سنا کر پلاٹ خریدنے کیلئے ساڑھے تین کروڑ کی رقم لیکر پلاٹ نہ لے کر دیا، پیپلزکالونی کے رہائشی نوید احمد نے بتایا کہ ڈائمنڈ ڈسٹری بیوٹر کے ملازم نے مختلف پارٹیوں سے 66لاکھ 67ہزار کی رقم لیکر کمپنی میں جمع نہ کروائی، فوارہ چوک کے ارشاد کا کہنا ہے کہ اس کی 35لاکھ کی کمیٹی نکلی تو ملزم اسلم نے بدلے میں جعلی چیک دیا۔ سرفراز کالونی کے محمد حسین سے ملزم محمد علی نے کاروبار کرنے کیلئے 22لاکھ’ جھمرہ روڈ کے محمد سعید سے ملزم شعیب نے 24لاکھ اور لیاقت روڈ کے عبدالرحمن سے ملزم تنویر حسین نے 22لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




