فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ میں کار سوار اوباش افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے بے آبرو کر دیا’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے رہائشی عدنان نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (س) ڈی گرائونڈ میں شاپنگ کیلئے گئی تو دوہاں پر کار سوار اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر لفٹ دیتے ہوئے کار میں بٹھا لیا اور کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر گھماتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار سوار اوباش ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




