بانی PTIکسی کی خواہش پر رہا نہیں ہوسکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمراحمدمنے خان نے کہاہے کہ ہر قیدی کو ملاقات کاحق حاصل ہے مگرایسے قیدی کو ملاقات کا کوئی حق نہیں جوجوانتشار اور جلائو گھیرائو کی پلاننگ کرے-بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جب ملاقات کروائی گئی توریاست پرحملہ کی منصوبہ بندی کی گئی-ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کاکوئی طریقہ ہوتاہے دھونس اور ریاست کویرغمال بنانے سے نہیں ہوتی-نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن چل رہاہے جس میں پی ٹی آئی کے اراکین کو ملک اورقوم کی بہتری کے لئے بات تجاویز دینی چاہئے اپنے صوبے میں عوام کو ریلیف دیں مگران کی توجہ صرف ایک فردکے لئے ہوتی ہے انہیں ملکاداروں اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں-انہوں نے کہا کہ ریاست ایران امریکہ کے درمیان معاہدے کروانے جارہی ہے جس سے پاکستان کاوقاربلندہواہے مگریہ لوگ جب بھی ملک کے لئے بہتر فیصلے ہوتے ہیں تویہ سڑکوں پرتماشے لگاتے اور ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں-انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اعلی ظرف اورایک زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے بانی کی رہائی کے لیے بات کی ہے مگربانی مقدمات میں قید ہیں انہیں عدالتوں میں جاناچاہئے کسی کی خواہش پررہانہیں ہوسکتے شائد انہیں اب بھی گڈسی یواورواٹس ایپ پرفیصلے دینے والے ججز کی ضرورت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں