لاہور (سپورٹس نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی ریڈ بال کیمپ کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ این سی اے اور قومی ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں منعقد ہونے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔صبح کے سیشن کے دوران ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔




