کنساس (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں عراق کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر زیدان اقبال کے بوٹس پر پاکستان اور عراق کے جھنڈے نمایاں ہوں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عراق اور ناروے کے درمیان میچ میں زیدان اقبال تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ میدان میں اترتے ہی زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن جائیں گے۔عراق کی ٹیم میں شامل زیدان اقبال کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے، والدہ کا تعلق عراق سے ہے جبکہ نوجوان کھلاڑی کی پیدائش مانچسٹر کی ہے۔فٹبال ورلڈ کپ میں زیدان اقبال عراق کے ساتھ اپنی پاکستانی شناخت کو بھی نمایاں رکھیں گے۔ پاکستان اور عراق کے جھنڈے زیدان اقبال کے فٹبال بوٹس پر نمایاں نظر آئیں گے۔زیدان اقبال کی جانب سے منفرد اظہار شناخت کیا جائے گا جہاں دائیں بوٹ پر پاکستان اور بائیں پر عراق کا جھنڈا نظر آئیگا۔




