گرمی کے باوجود انگلینڈ اپنا جارحانہ انداز نہیں بدلے گا’ تھامس ٹوخیل

ڈیلاس (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوخیل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران شدید گرمی کے باوجود ٹیم اپنے کھیل کا انداز تبدیل نہیں کرے گی، کیونکہ ایسا کرنا ٹیم کی اصل طاقتوں سے دستبردار ہونے کے مترادف ہوگا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کروشیا کے خلاف شیڈول گروپ ایل کے اپنے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ٹوخیل نے کہا کہ ان کی ٹیم نوجوان، بہادر اور پراعتماد کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو جارحانہ اور متحرک فٹ بال کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں بلند درجہ حرارت کھلاڑیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور میچوں میں پانی پینے کے لازمی وقفے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں