ضلعی انتظامیہ تاجروں کیساتھ ہونیوالی میٹنگز پر عمل کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیر مین مرزااشرف مغل ، صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہیںاسکے باوجود تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیا مگر اسکے بدلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو اچھے صلہ کی بجائے ظلم وزیادتی برداشت کرنا پڑی انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام شروع ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ سے تاجرتنظیموں اور ضلعی امن کمیٹیوںکی متعدد بار میٹنگز ہوئیں جس میں یہ طے پایا کہ محرم الحرام کے دوران جس روٹ پر جلوس گزرے گا وہاں جلوس کی ٹائمنگ کے حساب سے ایک دو گھنٹے بازاراور دکانیں بند کردی جائینگی اورامن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور قانون نافذکر نیوالے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا تاہم انہوں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی ا نتظامیہ نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور اپنی ہٹ دھرمی اور من مانیوںپراترآئی ہے۔ بازار اوردکانیں سہ پہر3 بجے ہی بندکرانا شروع کردیا ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام تاجروں کا معاشی قتل ا ور صریحاََ زیادتی جسے کسی صورت ت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ اگرضلعی انتظامیہ نے یہی کچھ کرنا تھا تو تاجروں اور ضلعی امن کمیٹیوںکیساتھ ضلعی انتظامیہ کامیٹنگز کرنے کا کیا فائدہ ہواتاجررہنمائوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام شروع ہو چکے ہیں محب وطن تاجر برادر ی حسب روایت ان ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضابرقرار رکھنے کیلئے اتحاد ،اتفاق ،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کریگی تاکہ کوئی اسلام و ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد میں رخنہ اندازی کرکے بدامنی نہ پھیلا سکے کیونکہ موجودہ حالات میںناصرف فیصل آباد بلکہ پنجاب کا کوئی بھی شہر فرقہ واریت یا فسادات کامتحمل نہیں ہوسکتا ،اس لئے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جتنی آج ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔ تاجر رہنمائوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ضلعی انتظا میہ سے اپیل کی کہ تاجرتنظیموں ،ضلعی امن کمیٹیوںاور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز میںجوطریقہ کارطے ہوچکا ہے ان پر نیک نیتی سے عمل درآمدکرایا جائے اور تاجر برادری کو تاجربرادری کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورنہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں