گوجرہ ( نامہ نگار ) گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں خوا تین کھلا ڑیو ں کی لڑا ئی میں مرد کھلا ڑی کو د پڑے مقدمہ درج ۔ یو نیک ہا کی اکیڈیمی کی کھلا ڑی سا ئرہ مراد نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ گوجرہ انٹرنیشنل ہا کی اسٹیڈیم میں اپنے کوچ را نا محمد اسلم نظا می کے ہمرا ہ اپنی باری وا لے دن پر یکٹس کر رہی تھیں کہ فروا حیدر گرا ئو نڈ میں دا خل ہو گئی اور ہو ٹنگ شروع کردی جس پر دونو ں خواتین کھلا ڑیو ں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر مرد کھلا ڑی شیراز بٹ وغیرہ آ ہنی جنگلا پھلا نگ کر گرا ئونڈ میں دا خل ہو گئے اور خاتو ن کھلاڑی کو ہا کی سے مارنا شروع کردیا اور اسکی شرٹ پھاڑ دی جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی ہا کی کوچ محمد اسلم نظامی نے کھلاڑی کو چھڑوا نے کی کوشش کی شیراز بٹ وغیرہ نے اسکو بھی تشدد کا نشا نہ بنا یا اور فرار ہو گئے سٹی پولیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




