سمن آباد میں واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر جلد مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سمن آباد میں نئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل اسٹیشن کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مشرقی حصے کے مختلف علاقوں کو سیوریج آپریشنز میں نمایاں ریلیف حاصل ہو۔ ایم ڈی واسانے ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور سمیت دیگر افسران کے ہمراہ جوالا نگر، دکن پارک، قاری چوک، مظفر کالونی، نثار کالونی، مسعود آباد، سمن آباد کا دورہ کیا اور واضح کیا کہ سمن آباد میں تعمیر ہونے والے نئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر مکمل ہونے سے متعلقہ علاقوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے مین فورس لائن کو بچھانے کی سکیم پر کام مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ روزانہ کی بنیاد پراگریس رپورٹ جمع کروائی جائے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سمن آباد ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سمن آباد اور ملحقہ علاقوں کے تمام سیوریج ایشوز حل ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں