مبینہ پولیس مقابلہ،موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

ساہیوال ( بیوروچیف) تھانہ یوسف والاکی حدود میں پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتارپولیس تھانہ یوسف والاکی 125 موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو روکنے کی کوشش ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ، فرار ہونے کی کوشش پولیس کے گھیرائو پر ملزمان نے فصل مکئی میں داخل ہو کر فائرنگ جاری رکھی فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر 01کس ملزم عظمت علی ولد خان محمد زخمی حالت میں گرفتارزخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ملزم کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب فرار ملزم کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں