لاہور(بیورو چیف) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، عوام نے امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا، وعدہ ہے اور وزیر اعظمکی ہدایت ہے جس حد تک ہوا قیمتیں کم کریں گے۔انہوںنے کہا کہعالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہوگا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، وزیر اعظم کاوعدہ تھا پیٹرول کی عالمی قیمتیں جیسے ہی کم ہوں گی فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔




