چالان کرنے پر شہری نے کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان نے پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل منیر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وری پھاڑ دی، سمندری پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے انچارج ماجد حسین نے بتایا کہ دوران گشت 388گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوار صہیب وغیرہ کو روک کر کاغذات چیک کروانے کا کہا تو کاغذات کی عدم دستیابی پر چالان کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور کانسٹیبل منیر پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں