اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز اٹاوہ میں ہو گیا،ان مذاکرات میں پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری ذوالفقار علی پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں،اٹاوہ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مجوزہ فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن ایگریمنٹ اور دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں،پاکستانی وفد میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی امور سے متعلق مختلف اداروں کے سینئر حکام شامل ہیں۔ اس موقع پر کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا ایک معیاری اور موثر سرمایہ کاری نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔




