اسلام آباد(بیوروچیف)امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے امریکا میں سیاحت، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کیئر سمیت دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے عالمی امن کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔




