تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مواقع سے ایران اور چین دوطرفہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے مذاکراتی عمل اور معاہدے میں حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران کی اپنی خودمختاری اور سلامتی و تحفظ کے جائز دعووں اور کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔




