فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی پولیس نے کوہستان اڈا پر چھاپہ مار کر ٹریول ایپ میں مسافروں کا اندراج نہ کرنے پر کلرک کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی وسیم اکرم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کوہستان اڈا میں چھاپہ مارا تو بکنگ کلرک نزاکت علی ولد یوسف سکنہ مانسہرہ مختلف شہروں میں مسافروں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اس کا ٹریول ایپ پر اندراج نہ کر رہا تھا اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔ حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے اور سکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے بکنگ کلرک کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔




