ممبئی (شوبز نیوز) پنجابی فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار گپی گریوال نے شہرت سے پہلے ماضی کے سنگین حالات کا انکشاف کیا ہے۔پنجابی فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار گپی گریوال، جو ان دنوں اپنی سنسنی خیز کامیڈی فلم کیری آن جٹا 4 کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، نے کامیابی سے پہلے اپنے ماضی کی سخت جدوجہد اور مالی مشکلات کا احوال بیان کر دیا ہے۔حال ہی میں بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے یوٹیوب ویلاگ میں گفتگو کرتے ہوئے گپی گریوال نے اپنی زندگی کے سفر پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا گانا ہٹ ہونے کے باوجود انہیں انڈسٹری میں دوسرا موقع حاصل کرنے کے لیے شدید جدوجہد کرنا پڑی، جس دوران وہ گزر بسر کے لیے بیک وقت کئی نوکریاں کرتے تھے۔




