اسلام آباد ( بیو رو چیف )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں کی روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات ،کھیلوں سمیت مختلف امو ر پر تبادلہ خیال ،دونوں رہنماؤں کاپاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں سے متعلق موجود مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان فٹ بال کے شعبے میں تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا، روسی روایتی اور مقبول کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی،تعلیم، ثقافت، معیشت اور کھیل دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی،روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ روس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قا بل تحسین ہیں۔




