انتظامیہ کا میڈکل سٹورز اور فارمیسیز کے متعلق بڑا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیزسے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت فارمیسز اور میڈیکل سٹورزکی اوپننگ ٹائمنگ کے دوران فارما سسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے فارماسسٹ کی ڈگری پر فارمیسی اور میڈیکل سٹورکھولنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سارہ زینب کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محسن اصغر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز سے متعلقہ39کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 16کو پراسکیوٹ، 18کو وارننگ جاری کرنے کے علاوہ 5کیسز کو ڈاکومنٹیشن مکمل نہ ہونے پر موخر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں