محرم الحرام کے مجالس روٹس کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو بارش کے پانی سے مکمل کر دیا گیا ۔ اس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب ہونیوالی موسلادھار بارش ہو نے پر فیلڈ افسران اور سٹاف کو مشینری سمیت ہائی الرٹ کر دیا تھا اور مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سمیٹ دیگر امام بارگاہوں سے ملحقہ روڈز سے بارشی پانی کی مختصر وقت میں مکمل نکاسی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر آپریشنز سٹاف نے مسلسل محنت اور لگن سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس سے نکاسی آب کے لئے مشینری استعمال کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کیے ۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ ، ڈگلس پورہ محرم الحرام روٹ، منصور آباد امام بارگاہ ، رضا آباد امام بارگاہ سمیت دیگر کے ملحقہ روٹس کو بارشی پانی سے مکمل کلیئر کر دیا گیا ہے جو واسا کی بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مرکزی امام بارگاہ سمیت دیگر روٹس پر لگائی گئی سبیلوں پر واٹر برائوزر کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی بلا تعطل جاری ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو نکاسی و فراہمی کی معیاری اور بہترین سہولیات مہیا کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں