لاہور (شوبز نیوز) معروف شاعر عمیر نجمی کے مطابق گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم گستاخ عشق میں ان کے اشعار شامل کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی اور معاہدہ کیا گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نجمی کا کہنا تھا کہ فلم کے ڈائریکٹر وبھو پوری نے بھارت میں ان کے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ان سے رابطہ کیا ۔




