لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز جولائی اور اگست میں ریٹائر ہو جائینگے

لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مسعود عابد نقوی 4جولائی 2026ء کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی 7نومبر 2014ء کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور اس وقت ججز کی سنیارٹی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور سینئر جج جسٹس شاہد کریم 19اگست 2026ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ بھی 7نومبر 2014ء کو ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں