شعبہ صحت میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات

لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی و تاریخی اقدامات کو عملی شکل دینے کی جانب اہم اقدامات جاری ہیں،ام پینلڈ ہسپتالوں سے اب تک صحت کے تمام خصوصی پراگراموں کے تحت مریضوں کو 18 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 115 واں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف و منفرد منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خرم عزیز اور ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، ممبر بورڈ ڈاکٹر شجاعت علی، بورڈ ممبر پروین آغا، سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب و ممبر بورڈ ڈاکٹر زاہد پرویز، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض و دیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں