افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں’سردار عتیق احمد

اسلام آباد (بیوروچیف )سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بعض عناصر نے احتجاج کو تشدد، نفرت اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم میں تبدیل کرنے کی کوشش کی،کسی بھی پاکستان مخالف ایجنڈے یا ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے نظریاتی، جغرافیائی اور تاریخی رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں