عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے،CPOتنویر حسین

جڑانوالہ(نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جڑانوالہ میں مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول اور مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور امام بارگاہ منتظمین متولی سید تطہیر حسین شاہ و دیگران سے ملاقات کی اور فول پروف سکیورٹی کی یقین دہائی کروائی اس موقع پر ایس پی جڑانوالہ اختر علی وینس اور متعلقہ ڈی ایس ہی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے امام بارگاہ کے اطراف سکیورٹی انتظامات،داخلی و خارجی راستوں،جلوس و مجالس کے روٹس، پارکنگ،چیکنگ پوائنٹس اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی پی او تنویر حسین نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، موثر ناکہ بندی،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر سی پی او نے متعلقہ افسران سے سکیورٹی پلان،نفری کی تعیناتی،سی سی ٹی وی نگرانی،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ لی۔انہوں نے زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں