فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر5شہریوں سے دو کروڑ کی رقم لے اڑے، تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے جاوید نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اکمل شہزاد نے9ہار لیٹر پٹرول لیکر بدلے میں19لاکھ کا چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، کینال روڈ پر208چک کے انورنے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم احسن رضا نے 6سولر پینل خرید کربدلے میں ساڑھے 24لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا، متاثرہ شہری ندیم انور نے ایئرپورٹ پولیس کو بتایا کہ ملزم علی نے66لاکھ 77ہزار کا مال لیکر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، بابر چوک کے عثمان اعظم نے کہا کہ ملزم فیضان نے کاروبار کیلئے35لاکھ 36ہزار اور ٹھیکریوالا کے محمد عثما ن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ستار نے 15لاکھ61ہزار کی رقم ادھار لیکر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا ۔




