اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے وضاحت کی ہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے بنایا ہے ،اس کے لئے وفاقی حکومت نے کوئی فنڈز نہیں دیئے۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن منصوبہ سی پیک کے تحت نہیں بلکہ صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔




