فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فضل الٰہی لاڑا کے خلاف جیل میں منشیات فروشی کا مبینہ طور پر الزام لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے جیل وارڈر ریاض احمد کیخلاف لیڈیز جیل وارڈر عابدہ کا موبائل فون چوری کرنے اور اعلی افسران کو شکایت لگانے پر غلیظ قسم کی گالیاں دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں کے الزام میں تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا جیل حکام اس حوالہ سے معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ویڈیو بیان میں مقدمے کی زد میں آنے والے ریاض احمد نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ وہ موبائل چوری کرنے والے معاملہ میں بے گناہ ہے۔تاہم لیڈی وارڈر عابدہ کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔




