پرائس کنٹرول کمیٹیاں گرانفروشی پر قابو پائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں دکھائی نہیں دیتی ، سبزیاں، پھل، گوشت ہر چیز پرائس لسٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، عوام کو مہنگائی سے بچانا وفاقی وصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کئے جانا انتہائی ضروری ہے موجودہ وقت میں حکو مت کو نہ صرف کاشتکاروں ‘ تاجروں اور کسانوں بلکہ عام آدمی کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی بالخصوص اشیاء خورد نوش گھی’ چینی’ دالوں ‘ پھلوں ‘ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ضروری ہے تاکہ محض زبانی اوربلند و بانگ دعوؤں کی بجائے عملی طور پر معاشی استحکام لانے’ بدترین مہنگائی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائے’ نیز بجلی’ گیس بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں